پاکستان
02 جون ، 2015

میڈیا کمیشن کی سماعت،معاملہ آپ حل نہیں کرینگے تو عدالت کریگی:سپریم کورٹ

میڈیا کمیشن کی سماعت،معاملہ آپ حل نہیں کرینگے تو عدالت کریگی:سپریم کورٹ

اسلام آباد.......سپریم کورٹ میں آج میڈیا کمیشن کی سماعت ہوئی،عدالت نے ہدایت کی کہ اگر آپ معاملے کو مل بیٹھ کر حل نہیں کریں گے تو پھر عدالت کو تو کرنا ہے، کیس کی سماعت 16 جو ن تک ملتوی کردی گئی۔ سینئر صحافی حامد میر اور ابصار عالم کی درخواست پر میڈیا کمیشن کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس عظمت سعید شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر ابراہیم رحمان نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ کوڈ آف کنڈکٹ کے حوالے سے 2009ء سے کام کررہے ہیں۔ عدالت نے ہدایت کی کہ 4 جون کی شام وزیراعظم سیکریٹریٹ میں میٹنگ کرلیں،اگر آپ مل بیٹھ کر معاملے کو حل نہیں کریں گے تو عدالت کو تو کرنا ہے۔ عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ پیمرا ٹی وی چینلز کے اصل لائسنس ہولڈرز اور شیئر ہولڈرز کی تفصیلات ویب سائٹ پر ڈالے،عدالت نے کیس کی سماعت 16 جو ن تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :