پاکستان
02 جون ، 2015

جیو پر ’’شب مناجات‘‘ مانگنے کا مزا آج کی رات ہے

جیو پر ’’شب مناجات‘‘ مانگنے کا مزا آج کی رات ہے

کراچی......ملک بھر میں آج اہل ایمان عقیدت اوراحترام سےشب برأت منائیں گے،آج رات آٹھ بجے سے جیو نیٹ ورک پرشب برأت کی مناسبت سے’’شب مناجات‘‘ کی خصوصی نشریات پیش کی جارہی ہے جس میں عالمگیر شہرت یافتہ ریسرچ اسکالر ڈاکٹرعامر لیاقت حسین توبہ اور مغفرت کے مسائل پر خطاب کریں گے۔ مانگنے کا مزا آج کی رات ہے،باب رحمت کھلا آج کی رات ہے،شعبان کی پندرہویں شب،جب اللہ رب العزت کی رحمت اپنے عروج پرہوتی ہے،نجات اور بخشش کی ان مبارک ساعتوں میں اہل ایمان تمام رات اپنے پروردگار سے مغفرت طلب کرتے ہیں،نفلی عبادات کا اہتمام کرتے ہیں،مرحومین کی دعائے مغفرت کے لئے قبرستانوں کا رخ کرتے ہیں،اس بابرکت موقع پر جیو نیٹ ورک پر آج رات ’’شب مناجات‘‘ کی خصوصی نشریات پیش کی جارہی ہیں،جس میں عالمگیر شہرت یافتہ ریسرچ اسکالر ڈاکٹرعامر لیاقت حسین توبہ اور مغفرت کے مسائل پر خطاب کریں گے اور خصوصی دعا بھی کرائیں گے،اس پر نور محفل کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر عطاءالمصطفیٰ جمیل راٹھور انجام دے رہے ہیں،جبکہ معروف ثناخواں گلہائے عقیدت نچھاور کریں گے۔ اس روح پرور محفل میں جیو کی جانب سے روزے داروں کے لئے پرتکلف سحری کا بھی اہتمام کیا گیاہے۔ نشریات کے دوران بذریعہ قرعہ اندازی 30خوش نصیبوں کو عمرے کے ٹکٹس بھی دیے جائیں گے،جبکہ خواتین کے لئے پردے کا خاص اہتمام کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :