پاکستان
02 جون ، 2015

ایبٹ آباد : ن لیگ اور پی ٹی آئی گروپوں میں فائرنگ،3 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد : ن لیگ اور پی ٹی آئی گروپوں میں فائرنگ،3 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد.......ایبٹ آبادمیں ن لیگ اورپی ٹی آئی کے دوگروپوں میں فائرنگ سے 3افرادجاں بحق ہوگئے۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقتولین کے ورثاء نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے لاشوں کےساتھ شاہراہ قراقرم پر احتجاج کیا۔ پولیس کے مطابق ایبٹ آباد میں فوراہ چوک پر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے2گروپ آپس میں لڑپڑے۔ تصادم کے دوران فائرنگ سے 3افرادجاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افرادکی شناخت بوستان خان، شعیب اور نذیر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق علاقہ نگ گکی کے پولنگ اسٹیشن پرمبینہ دھاندلی کے الزامات پر دونوں گروپوں میں کشیدگی تھی۔ واقعہ اسی کشیدگی کا شاخسانہ ہے۔ دوسری جانب مقتولین کے ورثا نے لاشوں کے ساتھ شاہراہ قراقرم پر احتجاج کیا جس سے وہاں کئی گھنٹے تک ٹریفک بلاک رہا۔ تاہم پولیس حکام سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔

مزید خبریں :