پاکستان
02 جون ، 2015

ترک انفرااسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ لگائیں، وزیراعلیٰ پنجاب

ترک انفرااسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ لگائیں، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور........پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہترین انفرااسٹرکچر تیز رفتار ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، ترک سرمایہ کار اس شعبے میں بھی سرمایہ کاری کریں۔ ایوان وزیراعلیٰ میں ترک تعمیراتی کمپنی کے وفد نے وزیر اعلی ٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ترک کمپنیاں دیہی سڑکوں کی تعمیر میں بھی سرمایہ کاری کر سکتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے صحت عامہ کے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کی۔ ان کا کہناتھاکہ پرائمری ہیلتھ کیئر کی بہتری کیلئے ننکانہ صاحب میں پائلٹ پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ایوان وزیراعلیٰ میں پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کے دوران انتظامات کرنے والے حکام کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے شاندار انتظامات پر متعلقہ اداروں کو شاباش دی اور کہا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں کھیل کرجرأت کا مظاہر ہ کیا ہے۔

مزید خبریں :