پاکستان
02 جون ، 2015

لوئردیر میں ضمنی الیکشن کالعدم قراردینا حیران کن ہے، سراج الحق

لوئردیر میں ضمنی الیکشن کالعدم قراردینا حیران کن ہے، سراج الحق

لاہور.......جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ لوئردیر میں پی کے 95کاضمنی الیکشن کالعدم قراردینے کافیصلہ حیران کن ہے، اسے ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔ لاہور سے جاری بیان میں سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ انتخابی عمل میں خواتین کی شرکت کےبھر پور حامی ہیں، خواتین کو ووٹ دینے سے کوئی روک نہیں سکتا۔ سراج الحق کا کہناتھاکہ کسی کو زبردستی ووٹ ڈالنے پر مجبور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے لوئردیر میں پی کے 95کا ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینے کا فیصلہ حیران کن ہے، اسے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائےگا۔

مزید خبریں :