پاکستان
02 جون ، 2015

کینجھر جھیل کی سطح سمندر سے 52 فٹ سے بھی اونچی ،کراچی پانی سے محروم

کینجھر جھیل کی سطح سمندر سے 52 فٹ سے بھی اونچی ،کراچی پانی سے محروم

کراچی........کینجھر جھیل میں پانی کی سطح سمندر سے 52 فٹ سے اونچی ہوگئی، مگر اس لنکا میں چونکہ سارے ہی باون گز کے ہیں، لہًذا کراچی کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں،اس بدانتظامی میں کس کا، کتنا قصور ہے؟؟یہ ہے قدرت کی فیاضی کا مظہر اور فطری حسن کا زندگی بخشنے والا تحفہ، جسے ہم کینجھر جھیل کے نام سے جانتے ہیں،صاف و شفاف،ٹھنڈے اور میٹھے پانی کا آسمانی عطیہ، جو زمین والوں کی بدانتظامی کے باعث خلق خدا کو اُس طور فائدہ نہیں پہنچا پارہا، جس طرح خدا چاہتا ہے۔ کینجھر جھیل پاکستان میں میٹھے پانی کی دوسری بڑی جھیل ہے، اس کے ذریعے کراچی کو یومیہ 550 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، حب ڈیم پانی نہ ہونے کے باعث اس وقت کینجھر جھیل کراچی کو پانی فراہم کرنے والا واحد ذریعہ ہے،جھیل کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ سمجھنا نہایت آسان ہے کہ کراچی میں پانی کی قلت نہیں ہونی چاہئے مگر اس کا کیا کریں کہ یہاں وہی ہوتا ہے جو نہیں ہونا چاہئے۔ کینجھر جھیل کے انچارج نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں کی نسبت اس سال جھیل میں پانی کافی زیادہ ہے۔ واٹر بورڈ پانی بحران کو ایک جانب تو کے الیکڑک پر ڈال رہی ہے لیکن دوسری جانب ذرائع کہتے ہیں کہ پرانی مشینری اور متبادل نظام نہ ہونا بھی اس کی ایک اہم وجہ ہے۔ دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ ہائیڈرنٹ پر پانی بھی لائنوں کے ذریعے آتا ہے لیکن انہی علاقوں میں موجود رہائشیوں کے لئے درد سر بن گیا ہے۔

مزید خبریں :