پاکستان
02 جون ، 2015

الیکشن کمیشن کا پی کے 95لوئر دیر میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم

الیکشن کمیشن کا پی کے 95لوئر دیر میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم

اسلام آباد.......الیکشن کمیشن نے پی کے95لوئردیر میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیاہے۔الیکشن کمیشن نے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر از خود نوٹس لیا تھا،الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پی کے 95کے لیے چیف الیکشن کمشنر سردار رضاخان نے مختصر حکم جاری کیا،اس کےمطابق خواتین کی عدم شرکت کی وجہ سے لوئردیر کے انتخابات کالعدم قرار دے رہے ہیں، پی کے 95 میں دوبارہ انتخابات کا شیڈول تین روز کے اندر جاری کیاجائےگا۔

مزید خبریں :