02 جون ، 2015
پشاور......خیبرپختونخوامیں جہاں دیگر سیاسی جماعتوں نے حالیہ بلدیاتی انتخابات کو مسترد کیا ہے وہیں صوبائی حکومت میں شامل جماعت اسلامی اورعوامی جمہوری اتحاد نے بھی بلدیاتی انتخابات کودھاندلی زدہ قراردیاہے۔دونوں جماعتوں کی جانب سے کیا الزامات ہیں؟ جماعت اسلامی خیبرپختونخواکے امیرپروفیسر ابراہیم نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ ان کے پاس دھاندلی کے ثبوت ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے دھاندلی کے لیے پولیس اور انتظامیہ کو استعمال کیا جبکہ الیکشن کمیشن کا کردار بھی قابل تعریف نہیں رہا۔