02 جون ، 2015
لاہور.......شب برأت کےموقع پربہنوں،بیٹیوں اوربہوؤں کو پھینیاں،پھل ٹکی اور حلوہ پوری جیسےتحائف خوشیوں میں شریک کرنےکےلئے دیئے جاتےہیں۔ لاہور کےباسی اس روایت کو صدیوں سے زندہ رکھے ہوئےہیں۔شب برأت قریب آتےہی لاہورمیں پھینیاں،پھل ٹکی اور حلوہ پوری کی دکانیں سج جاتی ہیں،والدین اور بھائی،بہنوں،بیٹیوں اور بہوؤں کو میٹھےتحائف اس علامت کےطور پردیتےہیں کہ زندگی کی تمام خوشیاں ان ہی کےدم قدم سے ہیں۔ گرما گرم تیل میں پھینیاںبننےکاعمل بھی خاصادلچسپ ہوتاہے، رنگ برنگی پٹیوں سےسجی یہ ٹوکریاں ہر کسی کوبھلی لگتی ہیں۔پھینیوں کےکاروبارسےوابستہ دکانداروں کیلئےبھی یہ موقع کسی نعمت سےکم نہیں ہوتا۔ لوگوں کا کہناہےکہ شبِ برأت ہویا خوشی کاکوئی اورموقع،بہنوں،بیٹیوں اوربہوؤں کو شامل کئےبغیریہ خوشیاں ادھوری رہتی ہیں۔