پاکستان
02 جون ، 2015

شب برأت پر پھول مہنگے، قبرستانوں میں بدانتظامی، شہری پریشان

شب برأت پر پھول مہنگے، قبرستانوں میں بدانتظامی، شہری پریشان

کراچی.......شب برأت کے موقع پر عوام کو قبرستانوں میں گندگی اور پھول فروشوں کی لوٹ مار کا سامنا، پیاروں کی قبروں پر جانا اور پھول چڑھانا بھی آسان نہیں، لوگ انتظامیہ کی بدانتظامی سے بے مزہ ہوتے رہے۔ یہ مناظر ہیں کراچی کے علاقے تین ہٹی کے جہاں شہر کی سب سے بڑی پھولوں کی مارکیٹ ہے ۔ شب برأت وہ موقع ہے، جب لوگوں کی بڑی تعداد اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ پڑھنے اور پھول چڑھانے کے لئے قبرستان جاتی ہے، اس لئے آج یہاں معمول سے زیادہ رش ہے اور اپنے ہاں چونکہ کمائی کا کوئی موقع چھوڑا نہیں جاتا، لہٰذا پھول بیچنے والوں کی چاندی ہوگئی ہے اور وہ شب برأت کی برکتیں لوٹنے کے بجائے شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔ انتظا میہ کی جانب سے قبرستانوں کے باہر استقبا لیہ کیمپ تو لگا ئے گئے ہیں لیکن شب برأت کی مناسبت سے قبرستانوں کی صفائی ستھرائی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ قبرستانوں کی بدانتظامی عام دنوں میں بھی مردے دفنانے والوں کیلئے مشکلات پیدا کرتی ہے مگر شب برأت میں غیر معمولی رش کے پیش غیرمعمولی اقدامات ہونے چاہئیں مگر اس حوالے سے متعلقہ حکام کا جواب کچھ یوں ہے کہ جتنے وسائل ہیں، کام بھی اُتنا ہی کریں گے۔اقدامات اور انتظا مات کی خرابیاں اپنی جگہ مگر شہری اس مبارک رات کو مذہبی جوش و جذبے سے منارہے ہیں۔

مزید خبریں :