03 جون ، 2015
رحیم یارخان.......رحیم یارخان میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون جاں بحق ہوگئی، جس پر ورثا نے اسپتال کے سامنے احتجاج کیا ہے۔اسپتال زرائع کے مطابق خانپور کے نجی اسپتال میں ڈلیوری کے دوران ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ورثاکا کہنا ہے کہ آپریشن سےقبل ڈاکٹر نے بے ہوش کیا تھا، بچہ پیدا ہوگیا مگر خاتون کو ہوش نہیں آیا، بے ہوشی کی دوائی کی مقدار زیادہ دی ہے ، واقع کے بعد ڈاکٹر عملے سمیت اسپتال سے غائب ہوگیا ہے۔