پاکستان
11 مئی ، 2012

پیپکو کا دو روز میں غیر اعلانیہ لوٴڈ شیڈنگ کے خاتمے کا اعلان

 پیپکو کا دو روز میں غیر اعلانیہ لوٴڈ شیڈنگ کے خاتمے کا اعلان

لاہور… پیپکوحکام نے دعوی کیاہے کہ تیل اورگیس کی فراہمی کے بعد متعدد پاورہاوٴسز چلادئیے گئے جس سے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی۔ پیپکوحکام کاکہناہے کہ تیل اورگیس کی فراہمی کے بعدچلنے والوں میں حبکو،کیپکو،روش ،اورینٹ اورفیصل آباد پاورہاوٴسز شامل ہیں اوران کے چلنے سے بجلی کی پیداوار میں12سومیگاواٹ اضافہ ہوگیا ہے۔پیپکوحکام کے مطابق آج رات تک مرحلہ وار مزید پاورہاوٴسز پوری صلاحیت سے بجلی کی پیدوارشروع کردیں گے۔پیپکوحکام نے دعوی کیاہے کہ پہلی ترجیح جبری لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہے ایک دوروز میں لوڈشیڈنگ پرانے شیڈول پر واپس آجائے گی۔

مزید خبریں :