دنیا
06 جون ، 2015

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی2روز دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گئے

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی2روز دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گئے

ڈھاکا .....بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ، دو روز دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گئے ۔بھارتی وزیر اعظم کے دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی تنازع ختم کرنے کیلئے زمین کے لین دین کا معاہدہ ہوگا۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پہلے سرکاری دورے پر ڈھاکا ائر پورٹ پہنچے تو بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد نے ان کا استقبال کیا۔نریند ر مودی کے دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی تنازع ختم کرنے کیلئے زمین کے لین دین کا معاہدہ ہوگا ،ہزاروں بنگلہ دیشی بھارت کی 50 سے زیادہ بستیوں میں آباد ہیں جبکہ بھارتی باشندے بنگلہ دیش کی تقریبا 100 بستیوں میں آباد ہیں،معاہدے سے ان ہزاروں لوگوں کو انتخاب کا حق حاصل ہوگا کہ وہ کہاں رہینگے،کئی دہائیوں سے یہ بستیاں دونوں ملکوں کے درمیان متنازع رہی ہیں۔

مزید خبریں :