پاکستان
06 جون ، 2015

لعل شہباز قلندرؒعرس : 10زائرین لُو لگنے سے جاں بحق

لعل شہباز قلندرؒعرس : 10زائرین لُو لگنے سے جاں بحق

سیہون شریف ......سندھ بھر میں شدید گرمی کی لہر، سیہون میں لعل شہباز قلندرکےعرس میں شریک 10زائرین لُو لگنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زائر نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا ۔سندھ کے ممتاز صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندرؒکے عرس کے پہلے روز لو لگنے سے 10زائرین جاں بحق ہو گئے ،ایک زائر نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق ہوا۔سیہون میں حضرت لعل شہاز قلندرؒکے 763 ویں عرس کی تقریبات میں ملک بھرسے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ عرس کے پہلے ہی روز شدید گرمی اور دل کا دورہ پڑنےسے 10 زائرین جاں بحق ہوگئے اور ایک زائر اڑل واہ نہر میں نہانے کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہوا۔جاں بحق ہونے والے بیشترافراد کا تعلق پنجاب سے ہے، میتوں کو آبائی علاقوں کی طرف روانہ کردیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :