انٹرٹینمنٹ
11 مئی ، 2012

امریکی یونیورسٹی کی اے آر رحمان کیلئے موسیقی میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری

امریکی یونیورسٹی کی اے آر رحمان کیلئے موسیقی میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری

آکسفورڈ…این جی ٹی…بالی وڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار و گلوکاراے آر رحمان بھی اب ڈاکٹر کہلائیں گے۔امریکی ریاست اوہائیو کی میامی یونیورسٹی کی جانب سے اے آر رحمان کو موسیقی کے شعبے میں بے مثال خدمات سر انجام دینے میں موسیقی پر پی ایچ ڈی کی ڈگری کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔اوہائیو کے شہر آکسفورڈ کے ایک اسٹیڈیم میں ہونے والے یونیورسٹی کے173ویں جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر اے آر رحمان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیاجس کے بعد انہوں نے موقع پر موجود15 ہزار طلباء سے خطاب کرتے ہوئے اسے اپنے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا ۔واضح رہے کہ اے آر رحمان کو اس سے قبل دو برطانوی یونیورسٹیوں اور بھارت کی علی گڑھ یونیورسٹی کی جانب سے بھی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگریوں سے نوازا جاچکا ہے تاہم یہ پہلی بار ہے کہ انہیں کسی امریکن یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈگری دی گئی ہے۔

مزید خبریں :