07 جون ، 2015
کراچی..........جعلی ڈگری اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ایف آئی اے کو امریکی ایف بی آئی کا ابتدائی جواب موصول ہوگیا ہے، ایف بی آئی نے ایگزیکٹ کی 9 یونیورسٹیوں کو جعلی قرار دے دیا ہے۔ ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹ کی 9 یونیورسٹیوں کا کوئی وجود نہیں،ایف بی آئی ایگزیکٹ کے اکاؤنٹس اور ویب سائٹس کی معلومات بھی فراہم کرے گی۔