پاکستان
07 جون ، 2015

برمی مسلمانوں سے اظہار یک جہتی، لاہور میں مظاہرے

برمی مسلمانوں سے اظہار یک جہتی، لاہور میں مظاہرے

لاہور...........برما کے مسلمانوں سے اظہار یک جہتی کے لیے لاہور میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں اور ٹریڈ یونینز نے مظاہرے کئے، انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ برما میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کا نوٹس لے۔برما کے روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی نے پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس پر احتجاجی کیمپ لگایا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ برما میں مسلمانوں پر تشدد اور ظلم رکوانے کے لیے اسلامی سربراہی کانفرنس بلائے۔لاہور پریس کلب کے باہر عوامی رکشا یونین سمیت مختلف تنظیموں اور عام شہریوں نے برمی مسلمانوں کے حق میں مظاہرہ کیا۔مظاہرین سے خطاب میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ حکومت برمی سفیر کو طلب کر کے احتجاج کرے۔ مقررین نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس انسانی مسئلے کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

مزید خبریں :