11 مئی ، 2012
لاہور … مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے معاملے پر عوام کے ساتھ ہیں۔ نواز شریف رائے ونڈ میں قبضہ گروپوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں سے خطاب کر رہے تھے۔ اس سے پہلے نواز شریف گھر سے نکلے تو مظاہرین نے ان کی گاڑی کو روک لیا، جس پر وہ گاڑی سے باہر نکل آئے اور لوگوں سے احتجاج کی وجہ پوچھی۔ نواز شریف نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ وہ ان کا مسئلہ حل کرنے کیلئے پنجاب حکومت سے بات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر عوام کا غصہ حق بجانب ہے اور وہ احتجاج میں برابر کے شریک ہیں۔