پاکستان
11 مئی ، 2012

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مفادات کا ہر ممکن تحفظ کیا جائیگا، وزیراعظم

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مفادات کا ہر ممکن تحفظ کیا جائیگا، وزیراعظم

لندن … وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ ہر طرح سے تعاون کرے گی، ان کے مفادات کا ہر ممکن تحفظ کیا جائے گا۔ لندن میں برطانوی پاکستانی فاوٴنڈیشن کی جانب سے دیئے گئے عشائیے کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں مختلف شعبوں میں انجام دیئے جانے والے اپنے کاموں پر فخر ہے۔ پاک برطانیہ تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات منفرد اور دوستانہ ہیں اور اعلیٰ سیاسی معاملات پر ہمارے مابین گہری ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور اس ہم اہنگی کی وجہ 13 لاکھ برطانوی پاکستانیوں کی مشترکہ کاوشیں ہیں۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ ان کا دورہ برطانیہ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے اصرار کا نتیجہ ہے۔ یاد رہے کہ دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم نے کنزرویٹو فرینڈز آف پاکستان کے نام سے ایک گروپ تشکیل دیا ہے جس کا مقصد تعلقات میں گرمجوشی پیدا کرنا ہے۔ تقریب میں کنزرویٹو پارٹی کی کو چیئر پرسن سعیدہ وارثی، پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن،پارلیمنٹ کے منتخب امیدوار اور پاکستانی کمیونٹی کے دیگر افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں محفل موسیقی کا بھی انعقاد کیا گیا۔

مزید خبریں :