پاکستان
08 جون ، 2015

افغان سرحدکےقریب فائرنگ، 19 شدت پسندہلاک، 7سیکورٹی اہلکارشہید

افغان سرحدکےقریب فائرنگ، 19 شدت پسندہلاک، 7سیکورٹی اہلکارشہید

راولپنڈی........افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 کمانڈروں سمیت 19شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ خود کش حملے میں 7سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں افغان سرحد کے قریب جاری آپریشن ضرب عضب میں فائرنگ کا تبادلہ ایسے علاقے میں ہوا جو ابھی کلیئر نہیں کیاگیاتھا۔ 5کمانڈروں سمیت 19شدت پسند ہلاک ہوئے۔ دوران تعاقب ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 7اہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

مزید خبریں :