پاکستان
08 جون ، 2015

پنجاب پولیس کی 504لیڈیز پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

پنجاب پولیس کی 504لیڈیز پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

لاہور......پنجاب پولیس کی 504 لیڈیز پولیس اہلکاروں نے اپنی پیشہ ورانہ تربیت مکمل کر لی۔ چوہنگ ٹریننگ کالج میں ایک تقریب میں پاس آؤٹ ہونے والی لیڈیز اہلکاروں میں سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم کے خاتمے کیلئے میدان میں اترنے والی ان بلندہمت،بلند عزم، لیڈیز پولیس اہلکاروں کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔2014ء میں نیشنل ٹیسٹنگ سسٹم کے تحت پنجاب پولیس میں بھرتی ہوئیں، 504 لیڈیز اہلکاروں نے چوہنگ ٹریننگ کالج میں دس ماہ کی ٹریننگ میں پیشہ ورانہ مہارت کے تمام گر سیکھے، ٹریننگ مکمل کرنے والا خواتین کا یہ ساتواں بیج ہے، آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کا کہنا تھا کہ خواتین اہلکاروں کو دہشت گردی کے حوالے سے دو ماہ کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ چینی باشندوں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ پاس آؤٹ کرنے و الی لیڈیز اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ بھر پور جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گی۔ تقریب میں تربیت کے دوران بہتر کارکردگی دکھانے والی اہلکاروں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

مزید خبریں :