پاکستان
08 جون ، 2015

ہیلمٹ نہ پہننے والے مرد و خواتین پر آج سے 150روپے جرمانہ ہوگا

ہیلمٹ نہ پہننے والے مرد و خواتین پر آج سے 150روپے جرمانہ ہوگا

کراچی.......کراچی میں ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل سوار مرد اور خواتین کو ہیلمٹ پہننے کا پابندبنانے کی ٹھان لی ہے۔ ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف آج رات 12بجے سے کارروائی ہوگی۔ کراچی میں موٹر سائیکل چلانے اور اس پر سفر کرنے والوں پر ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دےدیا گیا ہے۔ موٹر سائیکل چلانے والے کے ساتھ پیچھے بیٹھے مرد و خواتین کیلئے بھی ہیلمٹ پہننا لازمی ہے۔ ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف آج رات 12بجے سے کارروائی ہوگی اور 150روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

مزید خبریں :