11 مئی ، 2012
پشاور … ملک بھر کی طرح پشاورمیں بھی واپڈا کی مجوزہ نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ پشاورکے واپڈا ہاوٴس میں آج چوتھے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا جبکہ واپڈا ملازمین نے ایم پی اے ہاسٹل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ یونین عہدیداران کے مطابق جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے ان کا احتجاج جاری رہے گا۔