08 جون ، 2015
سکھر.......وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی،جس سے کارروائی متاثرہورہی ہے،ترسیلی نقصان والے علاقے میں بجلی کاٹے بغیرکوئی اور چارہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میٹر ریڈروں کی پوری مافیا کام کررہی ہے۔وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے سیپکو کے 18 ملازمین کو کرپشن کے الزام میں معطل کردیا۔سکھر میں آرائیں گرڈ اسٹیشن کےدورےکےبعد میڈیاسےگفتگو میں عابدشیرعلی کاکہناتھاکہ وہ کسی صوبےکےخلاف نہیں۔ملک بھرمیں بجلی چوروں اور نادہندگان کےخلاف آپریشن شروع کیاہے۔سیپکو کےمیٹر ریڈز کا گینگ پکڑ کر ایک ایکس سی این ‘ پانچ ایس ڈی اوز سمیت 18ملازمین کو معطل کیاہے،چیف جسٹس سے ملاقات میں برطرف اور معطل ملازمین کو حکم امتنائی نہ دینے کی اپیل کروں گا۔ایک سوال کے جواب میں عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں ہونے والے دھاندلی زدہ بلدیاتی انتخابات میں 27 افراد جاں بحق ہوئے۔ چیف جسٹس آف پاکستان سےاپیل ہےکہ وہ جے آئی ٹی تشکیل کرکے جاں بحق افراد کا مقدمہ عمران خان ‘پرویز خٹک اور علی امین گنڈا پور کے خلاف درج کریں۔