08 جون ، 2015
اسلام آباد........وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاہےکہ منڈی بہاؤالدین کے الیکشن میں شکست سےخوفزدہ عمران خان کےامیدوار اور کارکنوں نے وہی پرتشدد رویہ اپنایا جس کی انہیں تربیت دی گئی۔ سینیٹر پرویز رشید نے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف نے منڈی بہاؤ الدین میں ویسا ہی کھیل کھیلا، جیسا خیبرپختونخوا میں کھیل چکی ہے، گلگت بلتستان گندم کی سبسڈی کے لیے 6کروڑ 50لاکھ روپے مختص کیے گئے،یہ رقم گزشتہ سال کی سبسڈی سے 100گنا زیادہ ہے،سبسڈی ختم کرنے کی خبریں پھیلانےکا مقصد گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے ووٹ حاصل کرنا ہیں۔