دنیا
09 جون ، 2015

شامی فوج کے اپوزیشن کیخلاف فضائی حملے، 68 افراد ہلاک

شامی فوج کے اپوزیشن کیخلاف فضائی حملے، 68 افراد ہلاک

دمشق .....شامی فوج کے اپوزیشن کیخلاف فضائی حملے میں 6 بچوں سمیت 68 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ امریکی اتحادی فوج کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری سے 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ شامی فوج کے طیاروں کی جانب سے یہ فضائی حملے اپوزیشن کے علاقے صوبہ ادلیب پر کے گئے ، ان حملون کے نتیجے میں میں 6 بچوں سمیت 68 شہریوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔طیاروں نے الجونیدیا کے قصبے میں ایک اسکوائر کو نشانہ بنایا جو مکمل طور پر اپوزیشن فوجوں کے کنٹرول میں ہے ۔دوسری جانب شام میں انسانی حقوق کی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق امریکا کی سربراہی میں اتحادی ممالک نے صوبہ حلب کے گائوں دالی حسن میں داعش کے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

مزید خبریں :