12 جون ، 2015
ہالی وڈ......60کی دہائی کے بہادر ایجنٹس کے گِرد گھومتی ہالی وڈ کی نئی ایکشن کامیڈی فلم’’دی مین فرامU.N.C.L.E‘‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ ہدایتکارگائے ریچی کی اس فلم کی کہانی 60کی دہائی میں جاری سرد جنگ کے دور کی عکاسی کر رہی ہے جب سی آئی اے کے دو ایجنٹس نیوکلیئر ہتھیاروں کی تیاری میں مصروف پر اسرار کرمنل آرگنائزیشن کے خاتمے کیلئے میدان میں اترتے ہیں اور اپنے مشن کی تکمیل کیلئے جان تک داؤ پر لگا دیتے ہیں۔ امریکی رائٹرسیم رولفل کے ناول سے ماخوذ اس سنسنی خیز ایڈونچر فلم کوکلارک ہال، جان ڈیوس اور جیف کلی مین نے مشترکہ طور پر پرو ڈیوس کیا ہے جبکہ ہینری کیول،ہیو گرانٹ، الیسا ویکینڈر، الزبیتھ ڈیبیکی اورجیرڈ ہیرساپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔75ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی ایکشن، ایڈونچراور تھرل سے بھرپور اس فلم میں ہلکے پھلکے تنز و مزاح کا تڑکا بھی لگایا ہے جووارنر بروس پکچرز کے تحت رواں سال14اگست کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔