دنیا
12 جون ، 2015

امریکی ریاست الاسکا میں کشتی ڈوب گئی ،سوار4افراد کی جان بچالی گئی

امریکی ریاست الاسکا میں کشتی ڈوب گئی ،سوار4افراد کی جان بچالی گئی

الاسکا........الاسکا کے سمندر میں چھوٹی کشتی حادثے کا شکار ہو گئی۔کشتی ڈوبنے سے پہلے عملے کے چار افراد کو بچا لیا گیا۔کوسٹ گارڈ کی ٹیم ہیلی کاپٹر کی مدد سے حادثے کی جگہ پہنچی ،جب تک کشتی کا کچھ حصہ پانی میں ڈوب چکا تھا۔ کشتی کے عملے نے جان بچانے کیلئے سمندر میں چھلانگ لگا دی، جس کے بعد ہیلی کاپٹر کی مدد سے ان افراد کو اوپر اٹھایا گیا اور کشتی مکمل ڈوبنے سے پہلے تمام افراد کو بچا لیا گیا، طبی چیک اپ کے بعد تمام افراد کو اسپتال سے روانہ بھی کر دیا گیا۔

مزید خبریں :