پاکستان
12 مئی ، 2012

کراچی : فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی

کراچی ... کراچی میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے،جبکہ لیاری کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی ، پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے میں کھڈا مارکیٹ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی،جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ،مقتول کے ہاتھ بھی بجلی کے تاروں سے بندھے ہوئے تھے،لیکن مقتول کی جیب سے کوئی شناختی دستاویز برآمد نہیں ہوئی ہے،جبکہ گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا،جسے طبی امداد فراہم کرنے کے لئے گلستان جوہر میں واقع نجی اسپتال پہنچایا گیا،جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا،اس کے علاقے ڈالمیا کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا،جسے طبی امداد فراہم کرنے کے لئے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا اور زخمی ہونے والے شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید خبریں :