12 مئی ، 2012
کراچی ... پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ نون آج عوامی طاقت کامظاہرہ کریں گی۔سندھ کے شہر اوباڑو میں پیپلز پارٹی کا جلسہ ہوگا جبکہ نون لیگ خوشاب میں میدان میں اترے گی۔سندھ میں اوباڑو کے قریب کموں شہید میں پیپلز پارٹی کا جلسہ عام ہوگا جس سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،سید خورشید شاہ سمیت دیگر مرکزی اور صوبائی رہنما خطاب کریں گے۔جبکہ پنجاب کے شہرخوشاب میں مسلم لیگ ن کا جلسہ ہوگاجس سے میاں نوازشریف اورپارٹی کے دیگررہنما خطاب کریں گے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بہاولپور پہنچیں گے جہاں وہ سرکٹ ہاوٴس میں پارٹی عہدیداروں سے ملاقات اور کارکنوں سے خطاب کریں گے۔اس موقع پر شہباز شریف بحالی بہاولپور تحریک کے رہنماوٴں سے بھی ملاقات کریں گے۔