پاکستان
12 مئی ، 2012

ہر امریکی کی ہلاکت پر پاکستان کی امداد سے 5کروڑ ڈالر کٹوتی کی تجویز

ہر امریکی کی ہلاکت پر پاکستان کی امداد سے 5کروڑ ڈالر کٹوتی کی تجویز

واشنگٹن… پاکستان سے متعلق ایک اور بل امریکی ایوانِ نمائندگان میں پیش کردیا گیا جس میں افغانستان میں مرنیوالے امریکیوں کے بدلے پاکستان کی امداد میں کٹوتی کی تجویزدی گئی ہے۔ ’پاکستان ٹیررزم اکاوٴنٹیبلیٹی بل ‘ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن کانگریس ڈانا روہرا بیکر نے پیش کیا۔ بل میں سفارش کی گئی ہے کہ افغانستان میں مرنیوالے ہر امریکی کے بدلے پاکستان کی امداد میں 5کروڑ ڈالرکٹوتی کی جائے۔بیکرنے بل میں کہا ہے کہ امریکا طویل عرصے سے پاکستان کو مدد فراہم کر رہا ہے تاہم پاکستان کی فوج اور ایجنسیوں کے کچھ عناصر شدت پسندوں کی مددکررہے ہیں اورشدت پسند اسلامی گروپ امریکیوں کوقتل کرتے ہیں، امریکی یہ سب برداشت نہیں کریں گے۔ ڈاناروہر بیکرنے یہ الزام بھی لگایا کہ امریکا کے دشمن القاعدہ کے لیڈراسامہ بن لادن کوچھپنے میں پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مدد بھی فراہم کی۔

مزید خبریں :