پاکستان
12 مئی ، 2012

سیالکوٹ :مکان کی دیوار گرنے سے2بچے جاں بحق

سیالکوٹ :مکان کی دیوار گرنے سے2بچے جاں بحق

سیالکوٹ … سیالکوٹ میں بارش کے باعث مکان کی دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق اور نو زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سیالکوٹ میں ایمن آباد روڈ پر واقع گاوٴں پیرو چک میں شادی کی تقریب کی وجہ سے مہمان جمع تھے۔ موسلادھار بارش کے باعث مکان کی دیوار گر گئی جس سے ملبے تلے دب کر دو بچے جاں بحق اور نو بچے زخمی ہوگئے۔ زخمی بچوں کو سول اسپتال سیالکوٹ منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

مزید خبریں :