پاکستان
12 مئی ، 2012

ماروی میمن کی عوامی تحریک کے ایاز پلیجو سے ملاقات

ماروی میمن کی عوامی تحریک کے ایاز پلیجو سے ملاقات

حیدرآباد … حیدرآباد میں مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے عوامی تحریک کے صدرایاز لطیف پلیجو سے ملاقات کی ،جس میں حکومت مخالف تحریک سمیت انتخابی اتحاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے ماروی میمن نے کہا کہ سندھ خطرے میں ہے ،سندھ کو بچانے کے لئے مسلم لیگ ن نے ایجنڈا تیار کیا ہے جس کے تحت سندھ کے قوم پرست رہنماوٴں سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ماروی میمن نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادی ہی حکومت میں آکر سندھ کو خوشحال بناسکتے ہیں۔ اس موقع پرایازلطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کی جانب سے مسلم لیگ ن کو 9 نکاتی ایجنڈا دیا گیا ہے ،اس پر غور ہوا تو مسلم لیگ ن سے اتحاد بھی ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :