پاکستان
12 مئی ، 2012

وزیراعظم کو کام اور بجٹ پیش کرنے سے روکنے کیلئے درخواست دائر

 وزیراعظم کو کام اور بجٹ پیش کرنے سے روکنے کیلئے درخواست دائر

لاہور… وزیراعظم اور ان کی کابینہ کو کام اور بجٹ پیش کرنے سے روکنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار شمائل راجا ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم اور ان کی کابینہ 26 اپریل سے نااہل ہو چکے ہیں۔ حکومت کی طرف سے بجٹ پیش کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہو گا۔ درخواست میں ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی کہ بیرون ملک دوروں پر آنے والے اخراجات کو وزیراعظم اور دیگر حکام کی جیبوں سے وصول کیا جائے۔

مزید خبریں :