12 مئی ، 2012
کراچی… ملک کے بعض وسطی اور کئی بالائی علاقوں میں موسم ابرآلود ہے اور وہاں آج شام اور رات کو تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بالائی پنجاب، خیبرپختوانخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے ساتھ بارش ہوئی۔ آئندہ 24گھنٹوں میں راول پنڈی،گوجرانوالہ،لاہور، فیصل آباد، بہاولپور ڈویژنز میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، آج شام اور رات کو ملاکنڈ،ہزار،پشاور،کوہاٹ،بنوں ڈویژنز ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے، ملک کے بالائی علاقوں میں مزید 2 روز تک تیزہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔