پاکستان
16 جون ، 2015

پاکستان کو بچانے کی جنگ ہر صورت جیتیں گے ، شہباز شریف

پاکستان کو بچانے کی جنگ ہر صورت جیتیں گے ، شہباز شریف

لاہور......وزیر اعلیِ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ملکی بقا کی جنگ ہے ، پاکستان کو بچانے کی یہ جنگ ہر صورت جیتی جائے گی۔ایوان وزیر اعلیِ میں منتخب نمائندوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیِ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آ رہے ہیں۔دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جا رہی ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک افواج اور پولیس کیساتھ شہریوں نے بھی لازوال قربانیاں دی ہیں۔دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔قوم کو پرامن اور محفوظ پاکستان دینے کا وعدہ پورا کرینگے۔

مزید خبریں :