پاکستان
16 جون ، 2015

بھارت پاکستان کیخلاف پراکسی وار کررہا ہے،پرویز مشرف

بھارت پاکستان کیخلاف پراکسی وار کررہا ہے،پرویز مشرف

کراچی.......سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف پراکسی وار کررہا ہے ، بھارت نے پاکستان کو میانمار سمجھا تو پاکستان برداشت نہیں کرےگا۔نریندر مودی ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کا نمائندہ ہے ، یہ وہی تنظیم ہے جس نے سمجھوتا ایکسپریس پر حملے کی ذمے داری قبول کی تھی، سابق صدر پرویز مشرف نے ان خیالات کا ا ظہاربھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ پرویز مشرف نے کہا بھارت کی افغانستان میں موجودگی کا کوئی جواز نہیں،بھارت کو افغانستان میں مداخلت ختم کر دینا چاہئے،بھارت نے افغانستان میں داخل ہوکر افغانستان کو غیر مستحکم کیا۔

مزید خبریں :