16 جون ، 2015
چمن.......انٹی ناکوٹکس فورس نے پشین میں کارروائی کرتےہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ۔انٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان کے ترجمان کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر پشین کے علاقے سرانان میں کی گئی جس میں ایک مکان پر چھاپہ ماراگیا۔ اوروہاں سے 3ہزار2سوکلوسے زائد افیون اور 2سو20کلوسے زائد ہیروئن برآمد کر لی گئی۔اے این ایف ترجمان کے مطاب منشیات ہمسائیہ ملک سے پشین اسمگل کی گئی تھی اوراسے یورپی ممالک بھیجاجانا تھا۔ عالمی مارکیٹ میں منشیات کی قیمت 50 ارب روپے بتائی جاتی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائی سے قبل ملزمان فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے ۔