پاکستان
16 جون ، 2015

ایگزیکٹ کے وکلا کو گواہان کے بیان کی نقول فراہم کردی گئیں

ایگزیکٹ کے وکلا کو گواہان کے بیان کی نقول فراہم کردی گئیں

کراچی.......کراچی کی مقامی عدالت کی ہدایت پر ایف آئی اے نے جعلی ڈگری کیس میں ایگزیکٹ کے وکلا کو 3 گواہوں کے بیانات کی نقول فراہم کردیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جعلی ڈگری اسکینڈل کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نور محمد کلمتی نے کی۔دوران سماعت ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان کو گواہوں کے بیانات کی نقول فراہم کر دی گئیں۔عدالت نے گزشتہ روز ایف آئی اے کو ملزمان کو گواہوں کے بیانات کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے حکم دیا کہ 20 جون کو جیل میںگواہوں کے بیانات قلمبند کیے جائیں ۔ایف آئی اے کے مطابق کیس کےگواہوں میں عبدالروف قریشی، عباس علی شاہ اور سلیم قریشی شامل ہیں۔

مزید خبریں :