16 جون ، 2015
لاہور.......پاکستان ہاکی ٹیم بغیر کپتان کے ہی اولمپکس کوالیفائنگ رائونڈ میں شرکت کیلئےبلجیم پہنچ گئی ِ، کپتان ویزہ مسائل کی وجہ سے ٹیم کے ہمراہ سفر نہ کرسکے ۔اولمپکس کوالیفائنگ رائونڈ میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم گزشتہ شام بلجیم پہنچی تاہم اسکواڈ میں کپتان محمد عمران موجود نہیں تھے، محمد عمران کے ویزے میں سفر کی تاریخ 17جون درج ہے ، اس سے پہلے وہ سفر نہیں کرسکتے جبکہ ٹیم کے باقی ارکان کے ویزوں پر سفر کی تاریخ 15جون لکھی ہے ، محمد عمران آج رات لاہور سے بلجیم روانہ ہوں گے اور کل شام تک ٹیم کو جوائن کریں گے، اولمپکس کوالیفائنگ رائونڈ میں پاکستان ٹیم پہلا میچ 20جون کو پولینڈ کے خلاف کھیلے گی۔