دنیا
17 جون ، 2015

چین : شنگھائی میں بارشیں ، نظام زندگی درہم برہم

چین : شنگھائی میں بارشیں ، نظام زندگی درہم برہم

شنگھائی ......چین کے شہر شنگھائی میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے نظام درہم برہم ہوگیا ہے ۔ سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ پروازوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی ہے ۔ شنگھائی میں 2 روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ کئی علاقوں میں منگل کی راست سے اب تک 200 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور کئی گاڑیاں پھنس گئیں، امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کررہی ہیں ۔ شدید بارشوں کے سبب شنگھائی میں 30 فیصد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں ۔

مزید خبریں :