کاروبار
17 جون ، 2015

رحیم یار خان : آموں کی سالانہ نمائش،کاشتکاروں میں انعامات تقسیم

رحیم یار خان : آموں کی سالانہ نمائش،کاشتکاروں میں انعامات تقسیم

رحیم یار خان.......رحیم یار خان میں آموں کی سالانہ نمائش ہوئی۔ اس موقع پر خواتین اور بچوں میں آم کھانے کا مقابلہ بھی ہوا اور کاشتکاروں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔آم کوئی عام پھل نہیں ، اسی لیے اسے پھلوں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے ، بچے ہوں یا بڑے، خواتین ہوں یا بوڑھے سب خاص و عام میں آم یکساں طور پر پسند کیا جاتا ہے ۔رحیم یار خان میں آموں کی سالانہ نمائش کا اہتمام کیا گیا ۔ 3 روزہ نمائش میں چونسا، لنگڑا، سندھڑی، دسہری، انوررٹول ، فجری اور ثمربہشت سمیت درجنوں اقسام کے آم رکھے گئے تھے ۔نمائش کا مقصد مقامی زمین داروں میں آم کی کاشت کے حوالے سے شعور بیدار کرنا اور انہیں باغات کی جدید انداز میں دیکھ بھال کے طریقوں سے روشناس کرانا ہے ۔اس بار آموں میں لبِ معشوق اور طوطا پری لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔تقریب کے اختتام پر آم کے کاشت کاروں میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ خواتین اور بچوں میں آم کھانے کے مقابلے بھی کرائے گئے ۔

مزید خبریں :