17 جون ، 2015
اسلام آباد.......وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے سابق صدر آصف زرداری سے ہونے والی ملاقات منسوخ ہو گئی ہے،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی آصف زرداری سے ملاقات سے معذرت ان کا گزشتہ روز دیا گیا بیان بھی ہو سکتا ہے۔پیپلز پارٹی کے ذرائع اس حوالے سےکہنا ہے کہ آصف زرداری کی نواز شریف سے ملاقات طے تھی منسوخی کا سوال ہی پید انہیں ہو تا،تاہم مسلم لیگ ن کے ذرائع نے ملاقات کی منسوخی کی تصدیق کی ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات آج ہونی تھی جس میں سندھ میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جانا تھا ۔