پاکستان
17 جون ، 2015

زرداری کو جیل میںفوج نے نہیں نوازشریف نے ڈالا تھا:عمران خان

زرداری کو جیل میںفوج نے نہیں نوازشریف نے ڈالا تھا:عمران خان

اسلام آباد......تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے فوج کے بارے میں سخت باتیں کیں، انہیں جیل میںفوج نے نہیں نوازشریف نے ڈالا تھا، نیب میں بڑے بڑوں کے کیسز آنے والے ہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفت گو میں کہا کہ جب ہم کنٹینر پر گئے اور نوازشریف کو مشکل ہوئی توزرداری نے اس کا ساتھ دیا، سندھ میں لوٹ ماررہی ہے،کراچی میں کیا ہورہا ہے، سب کو پتا ہے، تمام جماعتوں نے کہا کہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔ ہم خیبرپختون خوا میں دوبارہ انتخابات کرانے کے لیے تیارہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختون خوا حکومت کو ہٹانا ہے تووفاقی حکومت بھی ہٹایا جائے۔

مزید خبریں :