انٹرٹینمنٹ
17 جون ، 2015

رچرڈ گیئر کی ڈرامہ فلم ’’ٹائم آؤٹ آف مائنڈ‘‘کاپہلا ٹریلر جاری

رچرڈ گیئر کی ڈرامہ فلم ’’ٹائم آؤٹ آف مائنڈ‘‘کاپہلا ٹریلر جاری

لاس اینجلس.......رچرڈ گیئر بے گھر ہو گئے!!ہالی وڈ کے نامور اداکار رچرڈ گیئر نئی ڈرامہ فلم ’’ٹائم آؤٹ آف مائنڈ‘‘کاپہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ہالی وڈ کے نامور اداکار رچرڈ گیئر کی نئی ڈرامہ فلم ’’ٹائم آؤٹ آف مائنڈ‘‘کا پہلا ٹریلرریلیز کر دیا گیا ہے۔ ہدایت کاراور رائٹر اورن موور مین کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے بے گھر شخص کے گِرد گھوم رہی ہے جو حالات کا شکار ہو کر اپنی بیٹی سے جُدا ہو جاتاہے اوراپنی بدحال زندگی کو انتہائی مشکلات میں گزارنے کی کوشش میں مگن رہتا ہے۔ پروڈیوسرمرنڈابیلے، لارنس اِنگلس، کیرولین کیپلین اور رچرڈ گیئر کی اس ٹریجک ڈرامہ فلم میں گیئر مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جینا میلون، ڈینیئل بروکس، جیریمی اسٹرونگ، بین ویرن اور یُل ویلگوئیز سمیت دیگر فنکار اپنی اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں۔ زندگی کی تلخ حقائق کی عکاسی کرتی یہ سنسنی خیز فلم گزشتہ برس ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دھوم مچانے کے بعد اب 11ستمبرکو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :