18 جون ، 2015
کراچی.......وائس چیئرمین فش ہاربرسلطان قمرصدیقی کوعدالت نے90 روز کےلیےرینجرز کی تحویل میں دےدیا ہے۔ذرائع کے مطابق وائس چیئرمین فش ہاربرسلطان قمرصدیقی کوانسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا،جہاں عدالت نے ملزم سلطان قمرصدیقی کو90 روز کےلیےرینجرز کی تحویل میں دےدیا۔رینجرزذرائع کے مطابق سلطان قمرپرکرپشن،دہشتگردوں کی معاونت،اسلحے کی اسمگلنگ سمیت دیگرسنگین الزامات عائدہیں۔رینجرز ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم نے70فیصدرقم بلاول ہاؤس کودینےکابھی اعتراف کیا ہےجبکہ سلطان قمر پر بھتا خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے بھی الزامات ہیں۔