پاکستان
19 جون ، 2015

کراچی:اورنگی ٹاؤن سےایک شخص کی ہاتھ بندھی لاش برآمد

کراچی:اورنگی ٹاؤن سےایک شخص کی ہاتھ بندھی لاش برآمد

کراچی......کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ سے ایک شخص کی ہاتھ بندھی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کو سر میں ایک گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔اقبال مارکیٹ تھانہ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے گیارہ میں قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہےجس کی جیب سے شناختی کارڈ بھی ملا ہےجس میں اسکا نام منظور احمد درج ہے۔مقتول ناظم آباد کا رہائشی ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کے ہاتھ باندھنے کے بعد اسے سر میں ایک گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :