پاکستان
19 جون ، 2015

کراچی میں رمضان ٹریفک پلان بھی ترتیب دے دیا گیا

کراچی میں رمضان ٹریفک پلان بھی ترتیب دے دیا گیا

کراچی .......کراچی میں رمضان ٹریفک پلان بھی ترتیب دے دیا گیا ۔شہر بھر میں ساڑھے تین ہزار ٹریفک پولیس اہلکار تعینات ہونگے۔شام چار بجے سے آٹھ بجے تک لیاری ایکسپریس وے سے شہری ماڑی پور ، گارڈن سے حسن اسکوائر اور سہراب گوٹھ کی جانب جاسکیں گے۔ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک کے حوالے سے ٹریفک پلان ترتیب دے دیا ہے۔روزہ داروں کو ٹریفک جام سے بچانے کے لئے دوپہر دو بجے سے رات آٹھ بجے تک دو ہزار سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار سڑکوں پر موجود ہونگے۔جبکہ مجموعی طور پر ساڑھے تین ہزار ٹریفک اہلکار پورے دن ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لئے ڈیوٹیز دینگے۔ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ کے مطابق مارکیٹوں اور بازاروں کی ایسوسی ایشنز کے دس رضا کار بھی اہلکاروں کی مدد کے لئے سڑکوں پر موجود ہونگے۔سٹی وارڈن بھی ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ مختلف سگنلز اور متبادل راستوں پر تعینات ہونگے۔شام چار بجے سے آٹھ بجے تک لیاری ایکسپریس وے سے شہری ماڑی پور ، گارڈن سے حسن اسکوائر اور سہراب گوٹھ کی جانب جاسکیں گے جبکہ لیاری ایکسپریس وے سے انہی اوقات میں سہراب گوٹھ سے ماڑی پور کی جانب ٹریفک کو جانے نہیں دیا جائے گا۔

مزید خبریں :