19 جون ، 2015
لاہور......لاہور ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو 26 جون کے لیے نوٹس جاری کردیا۔ایان علی کے وکیل کا کہنا ہے کہ ایان نے بورڈنگ کارڈ حاصل نہیں کیا تھا،وہ مسافر کے زمرے میں نہیں آتیں ۔لاہورہائی کورٹ میں ماڈل ایان علی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران ملزمہ کے وکیل خرم لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایان علی ایئر پورٹ کے اس حصے میں تھی جہاں اسے مسافر تصور نہیں کیا جاسکتا۔ایان علی نے بورڈنگ کارڈ بھی حاصل نہیں کیا تھا،جب وہ مسافر کی تعریف میں نہیں آتیں تو اسمگلر کیسے قرار دیا جا سکتا ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کردیا۔