19 جون ، 2015
کراچی ........کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ايک شخص گرفتارکرليا ہے ۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فيڈرل بی ايريا میں کارروائی کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص مبينہ طور پر ٹارگٹ کلنگ سميت ديگر سنگين وارداتوں میں ملوث ہے اور اس کا تعلق ايک سياسی جماعت سے ہے۔ ملزم کی شناخت یرید شہادت کے نام سے ہوئی ہے۔